• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور یورپی یونین سے بڑے تجارتی معاہدوں پر دستخط کے بہت قریب ہیں، بھارت

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) انڈیا کے سیکریٹری تجارت راجیش اگروال نے کہا ہے کہ انڈیا امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدوں پر دستخط کے بہت قریب ہے اور اس سمت میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے،تاہم کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راجیش اگروال نے جمعرات کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات ایسے وقت میں جاری ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انڈیا سے امریکہ آنے والی اشیا پر بھاری محصولات عائد کیے گئے ہیں۔تاہم انڈیا اور امریکہ کے درمیان مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) کے حوالے سے سیکریٹری تجارت نے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری ہیں اور دونوں ممالک کی ٹیمیں زیرالتوا امور پر ورچوئل طور پر بات چیت کر رہی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید