• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، غلام رسول عمرانی

کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ مزدور ہماری معیشت کا پہیہ چلاتے ہیں ان کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ہمارا عزم ہے کہ محکمہ لیبر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ بلوچستان کے مزدور کو بھی یکساں سہولیات میسر ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین ، مسلم باغ، چمالانگ اور دالبندین میں قائم کیے گئے لیبر ہسپتالوں کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی، صوبائی وزیر نور محمد دومڑ، سابق صوبائی وزیر کمال الدین، اسفندیار خان کاکڑ، اصغر خان ترین، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار خان، سیکرٹری لیبر نیاز احمد نیچاری اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر عبدالستار بگٹی ودیگر نے شرکت کی غلام رسول عمرانی نے کہا کہ 25 بستروں پر مشتمل جدید لیبر ہسپتالوں کا قیام علاقے کے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے صحت کی بنیادی اور معیاری سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا ان ہسپتالوں میں نہ صرف عمارتیں کھڑی کی گئی ہیں بلکہ جدید مشینری اور ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ غریب محنت کش اپنے ہی علاقے میں مفت اور معیاری علاج حاصل کر سکیں ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے محنت کشوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولیات میسرہوں۔
کوئٹہ سے مزید