کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف کے ارکان سابق ناظم رحیم کاکڑ سردار حسن شاہ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ ضیاالحق ارشد اچکزئی امین آغا نعمت خان نے سندھ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ سندھ کے حکمرانوں نے بی بی شہید اور ذوالفقار علی بھٹو کے نام کو بدنام کیاانہوں نے کہاکہ یہ لو گ عمران خان کے خلاف جتناچاہیں زور لگائیں مگر انہیں کامیابی نہیں ہوگی تحریک انصاف اب پورے ملک میں عوام کو بیداری مہم کا آغاز کرچکی ہے۔