• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان یونیورسٹی نے پہلے میڈیکل ریسرچ جرنل کا اجراء کر دیا

کوئٹہ(پ ر)بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS) نے علمی و تحقیقی ترقی کی جانب ایک اور نمایاں سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بولان جرنل آف میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا باضابطہ اجراء کر دیا ہے۔ یہ جریدہ صوبہ بلوچستان میں اپنی نوعیت کا پہلا میڈیکل ریسرچ جرنل ہے، جس کا بنیادی مقصد معیاری طبی تحقیق کو فروغ دینا اور شواہد پر مبنی صحت کے نظام کو مستحکم بنانا ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی، وائس چانسلر بولان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بولان یونیورسٹی طبی تحقیق کو اپنی بنیادی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے کیونکہ تحقیق ہی صحت کے معیار کو بہتر بنانے کی مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہایت قلیل عرصے میں یونیورسٹی کی ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ادارہ تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی میدان میں مسلسل اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔تقریب سےپروفیسر ڈاکٹر رؤف شاہ ،ڈاکٹر اسلم بزدار، مدیر بولان جرنل آف میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز نےبھی خطاب کیا۔
کوئٹہ سے مزید