کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گیس بندش اور لوڈشیڈنگ کے خلاف اہلیان نوید کالونی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سامنے احتجاج کیا گیا مظاہرین نے گیس کمپنی حکام اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر مظاہرین نے گیس کمپنی کے جنرل منیجر راحیل ،فرید اللہ،کاکڑ،فیصل ایوب ،انور ناصر،شہزاد جلیل صدیقی ودیگر سے تفصیلی بات چیت کی، حکام بالا نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ گیس مسئلے کو حل اورجون میں بشیر چوک سے شاہ جی چوک تک گیس پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور کہا کہ پریشر کو معمول کے مطابق بحال کیا جائے گا۔