• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیل نہ کھیلا جائے، امریکی محکمہ خارجہ کا ایران کو انتباہ

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیل نہ کھیلا جائے، امریکی محکمہ خارجہ کا ایران کو انتباہ، امریکی اثاثوں پر حملہ کی صورت میں ایران کو نہایت طاقتور ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے فارسی زبان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری ایک پیغام میں ایران کی جانب سے صدر ٹرمپ اور امریکہ کے خلاف بیانات پر سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’اگر اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے اثاثوں پر حملہ کرے گا تو اسے ایک نہایت طاقتور ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ان کے سامنے تمام آپشنز موجود ہیں۔ پیغام کے ایک اور حصے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ’ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور دوبارہ خبردار کر رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیل نہ کھیلا جائے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ ہفتوں میں بارہا کہہ چکے ہیں کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران نے مظاہرین کو مارنے اور قیدیوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری رکھا تو امریکہ سخت ردعمل دے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید