کوئٹہ(پ ر)آل پاکستان زرکون قومی اتحاد کےبیان میں عمران زرکون کو وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیے جانے پر دلی مسرت اور اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران زرکون ایک دیانتدار، باصلاحیت اور عوام دوست شخصیت ہیں، جن کی پوری پیشہ ورانہ زندگی ایمانداری، اصول پسندی اور عوامی خدمت سے عبارت رہی ہے۔ ان کی یہ تقرری نہ صرف صوبائی انتظامیہ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے بلکہ گڈ گورننس، شفاف نظام اور عوامی فلاح کے لیے ایک مضبوط قدم بھی ثابت ہوگی۔