لاہور(خالدمحمودخالد) امریکی فوج کے سیکریٹری ڈینیل پی ڈرسکل بھارت کے پانچ روزہ دورے پر گزشتہ روز نئی دہلی پہنچ گئے۔ آرمی سیکریٹری بننے کے بعد یہ ان کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ ہوائی اڈے پر بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ڈین ڈرسکل بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وہ 25 جنوری کو آگرہ میں بھارتی فوج کی 50 ویں پیراشوٹ بریگیڈ کا معائنہ کریں گے اور 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ وہ 27 جنوری کو واپس امریکہ روانہ ہوں گے۔