• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی امریکا کو سخت وارننگ، ٹرمپ کا مذاکرات کا عندیہ

پیرس (اے ایف پی) ایران کی امریکا کو سخت وارننگ، ٹرمپ کا مذاکرات کا عندیہ، پاسداران انقلاب کاانگلی ٹریگر پر ہونے کا اعلان،جوہری پروگرام پر کشیدگی برقرارہے۔ایران کی انقلابی گارڈز کے کمانڈر نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورس کی انگلی ٹریگر پر ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب بھی مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ٹرمپ نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا نے گزشتہ برس ایران کے یورینیم افزودگی کے مراکز کو نشانہ بنایا تاکہ وہ جوہری ہتھیار نہ بنا سکے، جس کی ایران تردید کرتا ہے۔ دسمبر کے آخر سے شروع ہونے والے دو ہفتوں کے احتجاج نے ایران کی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا تھا، تاہم سخت کریک ڈاؤن اور انٹرنیٹ بندش کے بعد تحریک کمزور پڑ گئی، جب کہ کارکنان ہزاروں ہلاکتوں کا دعویٰ کرتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید