• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہلک حادثے کے بعد ایئر انڈیا کو ریکارڈ 1.6ارب ڈالر خسارے کا سامنا

کراچی (نیوز ڈیسک) مہلک حادثے کے بعد ایئر انڈیا کو ریکارڈ 1.6 ارب ڈالر خسارے کا سامنا، معاوضوں، انشورنس اور آپریشنل رکاوٹوں سے نقصانات میں اضافہ، عالمی فضائی صنعت کو بھی بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق مہلک فضائی حادثے کے بعد ایئر انڈیا کو مالی سال میں تقریباً 1.6 ارب ڈالر کے ریکارڈ خسارے کا سامنا ہے، جو کمپنی کی تاریخ کے سب سے بڑے نقصانات میں شمار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں ایئر لائن کو بھاری انشورنس دعوؤں، متاثرین کے لواحقین کو دیے جانے والے معاوضوں، پروازوں کی منسوخی، بیڑے کے عارضی گراؤنڈ ہونے اور ساکھ کو پہنچنے والے نقصان جیسے متعدد مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید