• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ صارفین نے جوہی چاؤلہ کی ہم شکل کو انکی بیٹی بنا دیا، خاتون کی تردید

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

انٹرنیٹ صارفین نے بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جوہی چاولہ کی ایک ہم شکل ڈھونڈ نکالی، مشابہت اس قدر زیادہ تھی کہ خود جوہی چاؤلہ بھی اسے نظر انداز کیے بنا نہ رہ سکیں۔ 

انسٹاگرام پر دی ٹونٹرنیٹ کے نام سے جانی جانے والی ایک خاتون صارف نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، جہاں لوگ اداکارہ جوہی چاولہ سے اس کی حیران کن مشابہت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ بہت سے صارفین نے اسے جوہی چاولہ کی ہم شکل قرار دیا، جبکہ کچھ لوگوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کہیں وہ جوہی کی بیٹی تو نہیں۔

جب یہ معاملہ بہت زیادہ بڑھا تو ریاض میں مقیم خاتون انفلوئنسر نے اس تمام گفتگو پر ردعمل دیا، جبکہ خود جوہی چاولہ نے بھی اسکی خود سے مشابہت پر حیرانی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر جُوہی سے مشابہت پر آنے والے بے شمار تبصروں کے بعد، دی ٹوئن انٹرنیٹ نامی اس خاتون نے آخرکار اس گفتگو پر بات کی اور جوہی چاؤلہ کی بیٹی ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ اس کی والدہ اپنے وقت کی ایک فیشن آئیکون تھیں۔ 

ساتھ ہی اس خاتون نے اپنی والدہ کی پرانی تصاویر کی ایک سیریز بھی پوسٹ کی۔ اس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اسکا کہنا تھا کہ وہ جوہی چاؤلہ کی بیٹی نہیں ہیں، لیکن میری والدہ اپنی جوانی میں اور آج بھی بے حد حسین ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید