کراچی(نیوزڈیسک)امریکا اور ایران میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے گفتگو کے دوران داعش سے منسلک قیدیوں کی شام سے عراق منتقلی اور خطے میں بڑھتی ہوئی ایران امریکا کشیدگی پر بات چیت کی ہے۔ مارکو روبیو نے داعش کے جنگجوؤں کی منتقلی اور حراست کے عمل میں عراقی حکومت کے کردار کو سراہا ہے۔