لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب /چانسلرسردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں خواتین کو ہراساں کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔تعلیمی اداروں میں بدمعاشی کلچرکی ہرگز اجازت نہیں ۔ نوجوان بلاول بھٹو کو اپنا آئیڈیل بنائیں۔بلاول بھٹو آئندہ ملک کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے بارہویں کانووکیشن 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب /چانسلرسردار سلیم حیدر خان نے گریجویٹ طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عملی زندگی میں اپنی ڈگری کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے قومی ترقی اور خوشحالی میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔