لاہور(خبرنگار)نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں کے ذریعے بااختیار بنانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور MediaCom ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ جھنگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی جس کے تحت جھنگ میں ایک نیا ای روزگار 2.0 سینٹر قائم کیا جائے گا۔ ایم او یو پر پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف اور MediaCom ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم آفتاب سندھو نے دستخط کیے۔