لاہور (خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ پائینرز ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام نو سالہ طویل وقفے کے بعددو روزہ ’آل پاکستان دو زبانی تقریری مقابلوں‘ کا انعقاد کیا گیاجس میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سمیت ملک بھر کے معروف تعلیمی اداروں سے 25ٹیموں اور65 مقررین نے حصہ لیا۔