لاہور(خبرنگار) آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے فنڈز کی قلت کا سامنا ہے،ذرائع کے مطابق آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں صرف چار مضامین کے پیپرز لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی تجویز کے تحت اردو، انگریزی، ریاضی اور سائنس کے امتحانات لیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے پیکٹا کو ایک ارب روپے درکار ہیں، جبکہ محدود وسائل کے باعث مکمل امتحانی عمل ممکن نہیں ہو پا رہا۔