• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کلچرل ونگ اوریونیک گروپ کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات آج ہوگی

لاہور (میگزین رپورٹ) روزنامہ جنگ کلچرل ونگ اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیراہتمام طلبہ وطالبات کے مابین سالانہ یونیک انٹر سکولزمقابلہ کہانی ونظم کا گرینڈفائنل اور تقریب تقسیم انعامات آج 10بجے بمقام یونیک گروپ 112-111نیو مسلم ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہورہاہے ۔ تقریب کی صدارت پروفیسر عبدالمنان خرم چیئرمین یونیک گروپ کر یں گے جبکہ پروفیسر امجد علی خان ریکٹر یونیک گروپ اور پروفیسر وسیم انور چوہدری ڈائریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان ہونگے۔
لاہور سے مزید