• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسندی کے تدارک کیلئے مؤثر اور جامع اقدامات جاری، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور (خبرنگار)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں صوبے میں انتہا پسندی کے تدارک کے لیے مؤثر اور جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے تحت سکول ایجوکیشن میں بہتری اور مدارس کے طلبہ کی سکل ڈویلپمنٹ کے لیے ٹیوٹا (TEVTA) کے اشتراک سے شارٹ کورسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مورخہ 28 جنوری کو ایوانِ اوقاف لاہور میں ”سینٹر آف ایکسیلنس برائے تدارکِ انتہاپسندی“ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید