• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے وزیرِ لیبر منشااللہ بٹ سے مسلم لیگ (ق) کے وفد کی ملاقات

لاہور (جنرل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ایک وفد نے ندیم پہلوان، کوآرڈینیٹر وزارتِ صنعت و تجارت و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور کی قیادت میں چوہدری شجاعت حسین کے دیرینہ ساتھی اور دوست، پنجاب کے وزیرِ لیبر منشااللہ بٹ سے ملاقات کی۔ وفد نے ان کی خیریت دریافت کی اور پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے نیک تمناؤں کے ساتھ گلدستہ پیش کیا۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے سیکرٹری اطلاعات لاہور افتخار علی اعوان، سردار ناصر ہنجرا (صدر نِشتر ٹاؤن)، شیخ محمد احمد، شیخ نوید اور برجیس ہنجرا شریک تھے۔
لاہور سے مزید