لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہمیں یونیسیف سے کسی قسم کی مالی مدد درکار نہیں البتہ یونیسیف ہمیں ٹریننگ اور ایچ آر میں مدد فراہم کرےخواجہ عمران نذیر سے پاکستان میں یونیسیف کے نئے سی ایف او رمیز بہبو دوف(Ramiz Behbudov) نے ملاقات کی-ملاقات میں یونیسیف سے ڈاکٹر قراۃ العین، ڈاکٹر سائرہ خان اور ڈاکٹر خرم کے علاوہ ڈی جی ہیلتھ، پروگرام ڈائریکٹر مریم نواز ہیلتھ کلینک و دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے-نئے تعینات ہونے والے سی ایف او کو سی ایچ آئی پروگرام، سروائیکل کینسر ویکسینیشن اور دیگر اقدامات بارے آگاہ کیا گیا-