لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کمسن لڑکی کی تاحال بازیابی نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او ساہیوال رانا ایاز سلیم کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پندرہ سالہ بھانجی کی بازیابی کے لیے ستمبر 2022 میں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، ایس ایچ او نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس تفتیش کے مطابق لڑکی اپنی مرضی سے گھر سے گئی تھی تاہم اب تک بازیاب نہیں ہو سکی۔