• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کارروائی، قتل واقدام قتل کے مقدموں میں مطلوب 3 اشتہاری ملزم گرفتار

لاہور (نیوزرپورٹر) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائیوں کے دوران قتل واقدام قتل کےمقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں تیمور احمد، عبدالقیوم اور علی رضا شامل ہیں۔ ان ملزموں کو بحرین اور یواےای سے گرفتار کرکے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید