واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ بڑھتے کاروباری تعلقات پر برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کے ساتھ اس طرح کے روابط خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے برطانیہ اور چین کے قریبی تعلقات سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ ان کے لیے بہت خطرناک ہے، تاہم انہوں نے اس بیان کی مزید وضاحت نہیں کی۔امریکی کامرس سیکرٹری ہاورڈ لٹنک نے بھی شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ برآمدات بڑھانا انتہائی مشکل ہے اور برطانیہ کی کوششوں کے کامیاب ہونے کے امکانات کم ہیں۔