• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیل……

سمجھ نہیں آتا کہ آدمی کس کا خیرخواہ بنے،

کس کا ساتھ دے؟ میں نے جون بھائی سے پوچھا۔

اصول سادہ ہے میاں۔ وہ مسکرائے۔

ظالم اور مظلوم میں ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دو،

مالک اور مزدور میں مزدور کے ہمدرد بنو،

ہاری اور جاگیردار میں ہمیشہ ہاری کی خیرخواہی چاہو۔

میں الجھ گیا۔’ مگر دلیل کیا ہے، یہ کیسے تعین ہوگا،

کہ ہاری، مزدور اور مظلوم صحیح سمت پر ہیں؟‘

صحیح غلط کا تعین وقت کرے گا۔وہ اطمینان سے بولے۔

’’البتہ کسی کی خیرخواہی چاہنے کیلئے یہی دلیل کافی ہے، کہ وہ مظلوم ہے۔‘‘

تازہ ترین