• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ کا انسپکٹر تھانہ ابراہیم حیدری کے نام سے منسوب مبینہ استعفیٰ سے متعلق خبروں کا نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے تفتیشی انسپکٹر تھانہ ابراہیم حیدری فرید خان کے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبینہ استعفیٰ سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا ہے، ترجمان سندھ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ استعفیٰ کی حقیقت اور اس میں بیان کردہ مندرجات کی جامع تحقیقات اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں، درخواست گزار انسپکٹر سے ملاقات کر کے ان کے جائز تحفظات دور کیے جائیں، تاکہ معاملے کا شفاف اور منصفانہ حل ممکن بنایا جا سکے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید