کراچی( جنگ نیوز)جامعہ کراچی کے شعبہ تعلیم نےگروسیف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت تربیت اور آگاہی پر مبنی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا،اس موقعے پر گروسیف کی جانب سے مذکورہ شعبے کو لیپ ٹاپ بھی عطیہ کیے گئے،معاہدے پر دستخط مزمل صفدر، سربراہ گروسیف اکیڈمی، اور ڈاکٹر عزیز النساء، چیئرپرسن شعبہ تعلیم کی جانب سے سینئر تعلیمی اور کارپوریٹ نمائندگان کی موجودگی میں کیے گئے۔