کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی سیکٹر 11 پاور ہاؤس کے قریب شہریوں نے مبینہ موٹر سائیکل لفٹر کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مبینہ چور دن دیہاڑے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے جانے کی کوشش کر رہا تھا ، گھر سے شہری کے نکلنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے تعاقب کرکے چورکو پکڑ لیا ۔