کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت نے کے ایم سی فنڈز میں 80 کروڑ روپے کی خورد برد، جعلسازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں سابق کے ایم سی افسران پر فردِ جرم عائد کردی، ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کرلیا ، ملزمان میں کے ایم سی کے سابق ڈی جی ٹیکنیکل سروسز شبیہ الحسنین، سابق ڈائریکٹر پارکس ڈی ایم سی شرقی توقیر عباس، سابق ڈائریکٹر فنانس و پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ وسطی نازش رضا، سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے ایم سی صمد جلبانی و دیگر شامل ہیں۔