کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے علاقے چالو باوڑی اور اس کے گردونواح میں گزشتہ چار دنوں سے گیس اور بجلی کی مسلسل بندش نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق دن کے اوقات میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل کر دی جاتی ہے، جس کے باعث گھریلو امور میں شدید دشواری کا سامنا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور گیس و بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔