• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری فنی تعلیم کیساتھ ٹرینیز کو سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، پرنسپل ٹی ٹی سی

کوئٹہ(پ ر) ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سرکی روڈ کوئٹہ کے پرنسپل نے کہا ہے کہ معیاری فنی تعلیم کیساتھ ساتھ ٹرینیز کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کینٹین کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ایڈمن اور ٹیکنیکل اسٹاف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔پرنسپل خیر محمد رند نے کہا کہ کینٹین کے قیام کا مقصد طلبہ کو بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول میں وقت گزار سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات بھی کرتا رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید