• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کو فوری طور پر عدالت میں پیش یا رہا کیا جائے، اہلیہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل کے رہائشی مبینہ طور پر لاپتہ محمد صدیق لانگو کی اہلیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ میرے شوہر کو فوری طور پر عدالت میں پیش یا پھر رہا کیا جائے یہ بات انہوں نے پیر کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں چیئرمین نصراللہ بلوچ اور حوران بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیاس موقع پر دیگر بھی موجود تھےانہوں نے کہا کہ 7 اپریل کی شب سیکورٹی فورسز کے اہلکار کلی اسماعیل میں واقع ہمارے گھر سے میرے شوہر کو لے گئے اور تاحال ہمیں ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں جس کی وجہ سے ہمارا خاندان شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہے اگر میرے شوہر نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے بصورت دیگر رہا کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید