• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں کے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہیں، آئی جی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) محکمہ پولیس کے تمام شعبوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے بچوں کے قائم اسکول میں تدریسی عمل کو جدید تقاضوں سے ہمکنار کرنے کے لئے اصلاحات لائی جارہی ہیں تاکہ پولیس اہلکاروں کے زیر تعلیم بچے تعلیمی میدان میں کسی سطح پر پیچھے نہ رہ جائیں یہ بات انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے گذشتہ روزپولیس گرائمر اسکول بدر لائن دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہاکہ اسکول کو ماڈل اسکول بنانے کیلئے موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کیے جائیںتاکہ یہاں زیر تعلیم طلبا و طالبات جدید تعلیم حاصل کرکے صوبے اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں خود اعتمادی کی کوئی کمی نہیںانہیں سہولیات فراہم کی جائیں تو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرنے میں کسی سے بھی پیچھے نہیں رہتے ہیں ہمصوبے میں امن و امان کی بہتری کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کی فلا ح و بہبو د اور مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت کے لئے بھی کوشاں ہیںاس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسن اسد علیاور ایس ایس پی ایڈمن دوستین دشتی بھی موجود تھے قبل ازیں آئی جی پولیس نے اسکول میں قائم لائبریری اور کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیاانہوں نے کلاس رومز میں درس و تدریس کے عمل کا بھی جائزہ لیا پرنسپل پولیس گرائمر اسکو للبنیٰ اشفاق نے بریفنگ دی۔
کوئٹہ سے مزید