کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماء و سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ کی صدارت میں مختلف سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کا جرگہ دارالہدیٰ ہارون آباد نانا صاحب ٹاؤن میں ہوا جس میں دارالہدیٰ کے سرپرست مولوی عبدالبصیرہارونی مولوی عبدالرؤف مولوی محمد زبیر ہارونینانا صاحب اولسی کمیٹی کے چیئرمین حاجی اسماعیل کاکڑ وائس چیئرمین زین اللہ کاکڑ حسام الدین بازئی محمداعظم بازئی محمد رضا مہترزئی محمد امین حاجی عبید اللہ کاکڑ حاجی نور الدین کاکڑ و دیگرنے شرکت کی مقررین نے تحصیل نانا صاحب کے بارے میں سابق ایم پی اے کےگمراہ کن اور غلط پروپیگنڈے کی مذمت کی گئی اور تحصیل کمپلیکس کا شرکا کو دورہ کرایا گیاشرکاء نے اس سلسلے میں مختلف نکات پر اتفاق کیا کہ نئے ضلع کے بارے میں تینوں تحصیلوں کی مشاورت سے ایک ضابطہ اخلاق طے کیاجائےگااور سابق ادوار کی کارگزاری کے بعد ہیڈ کوارٹر کاتعین کیاجائےگا۔