• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بار کونسل کے معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے، منیر کاکڑ ایڈووکیٹ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے بلوچستان بار کونسل کے قوانین میں حالیہ ترامیم سے متعلق جاری صورتحال پر اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ بلوچستان بار کونسل نے اپنے قانون و رولز میں ترمیم کرتے ہوئے ایک شفاف طریقہ کار وضع کیا تھا، جس کے تحت نئے وکلا کی انرولمنٹ سے قبل بار کونسل کی تشکیل کردہ کمیٹی ان کے انٹرویوز لیتی ہے اور بعد ازاں فائل انرولمنٹ کمیٹی کو بھیجی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کا نظام پہلے ہی پنجاب اور سندھ میں نافذ العمل ہے، تاہم بدقسمتی سے بلوچستان میں اس اصلاحی اقدام کو متنازع بنانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اس پر فیصلہ بار کونسل جیسے خودمختار ادارے کے معاملات میں واضح مداخلت کے مترادف ہے۔بلوچستان بار کونسل کے معاملات میں مداخلت کسی بھی صورت ناقابل قبول ہے۔
کوئٹہ سے مزید