• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، انجم عقیل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) فیڈرل ایریا کے سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، G-11 مرکز انجمن تاجران کے نومنتخب کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی، صدر نعیم اختر اعوان اور کابینہ کے دیگر اراکین نے انہیں G-11 مرکز کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے تعاون کی درخواست کی، انجم عقیل خان نے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
اسلام آباد سے مزید