• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین، بابر اعظم اور شاداب خان کا وقت ختم، محمد یوسف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان محمد یوسف پاکستان ٹیم کے بڑے ناموں سے ناراض ہوکر کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم اور شاداب خان کا وقت مکمل ہوچکا ہے، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو اب نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے، کمزور ٹیموں کے خلاف بے معنی فتوحات سے کوئی فائدہ نہیں ہونا۔ دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ شاید یہ بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنی قابلیت دکھانے کا آخری موقع تھا۔بھارت کی جانب سے جیت کیلئے دیے گئے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم صرف 7 گیندوں پر 5 رنز بنا سکے اور اکسر پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے بھارت کے خلاف 6 ٹی20 میچز میں صرف 110 رنز بنائے ہیں، جس کا اوسط 22 اور اسٹرائیک ریٹ 123.59 ہے۔
اسپورٹس سے مزید