• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق بگٹی سے سابق کھلاڑیوں کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کراچی میں ہاکی کو ترقی دینے کیلئے سابق ہاکی اولمپئنز اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ کراچی میں عید الفطر کے بعدخواتین چیمپئن شپ سمیت قومی سطح کے مقابلے کرائے جائیں گے ۔ کے ایچ اے کےصدر رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کراچی ہاکی کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ اداروں کی ٹیمیں ختم ہونے سے شہر کی ہاکی کو نقصان پہنچا،ملاقات کرنے والوں میں اولمپئنز سمیر حسین، قمر ابراہیم، کامران اشرف، دانش کلیم، کاشف جواد، انٹر نیشنل کھلاڑی محمد علی خان و دیگر شامل تھے ۔
 
اسپورٹس سے مزید