کراچی(اسٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ کی ٹیم شیر پنجاب نے پہلی قومی چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی،پشاور کی ٹیم خیبر فائٹرز نے دوسری پوزیشن حاصل کی،سیالکوٹ میں تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ تھے۔ایونٹ میں انڈر17 اور انڈر19 مقابلے ہوئے۔