ریاض (جنگ نیوز) پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے آخرکار النصر کی اسٹارٹنگ لائن اپ میں واپسی کے بعد شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے الفتح کے خلاف گول کردیا۔ رونالڈو کلب کے ساتھ تنازع کے سبب دو میچ میں غیر حاضری کے بعد دوبارہ کھیلنے آئے تھے ۔ انہوں نے کریم بینزیما کے حریف کلب الہلال میں سائننگ اور کلب کی ٹرانسفر پابندیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیاتھا۔رپورٹس کے مطابق اس ہفتے رونالڈو اور کلب کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس میں اہم مسائل حل کر لیے گئے۔