• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی بولنگ کے سامنے بار بار مشکل میں آنا تشویشناک ہے، رمیز

کراچی (جنگ نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی 61 رنز کی بھاری شکست کے بعد کرکٹ حلقوں میں شدید ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔ سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں نے پاکستان کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی۔ سابق کپتان اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بیٹنگ کو سب سے بڑی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ ایک ہی بولنگ اٹیک کے خلاف بار بار مشکلات کا شکار ہونا تشویشناک ہے۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے نشاندہی کی کہ بڑے مقابلوں میں بھارت کی ذہنی مضبوطی اور مجموعی کارکردگی اسے پاکستان پر واضح برتری دیتی ہے۔ سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہےکہ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے۔ ہم عمان، یو اے ای، سری لنکا، بنگلادیش، امریکا کے خلاف کھیلتے رہے اور جیتتے رہے لیکن جب ہم سخت ٹیم سے کھیلتے ہیں تو مشکلات ہوتی ہیں ، ایک سال کے دوران بھارت سے یہ چوتھا میچ ہارے ہیں ۔ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے لیکن جہاں مقابلہ سخت ہو وہاں آپ 50 سے 60 رنز کا مارجن رکھ لیں۔سابق سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے اسے پاکستان پر بھارت کی مکمل برتری قرار دیا ۔ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے سخت لہجے میں کہا کہ قومی ٹیم کیلئے محض ماضی کی شہرت پر انحصار مزید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
اسپورٹس سے مزید