• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی 20 کوالیفائر: کراچی بلوز اور اسلام آباد کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر کے پہلے دن پول اے میں کراچی ریجن بلوز اور اسلام آباد ریجن نے اپنے میچز جیت لیے ۔ عثمان رحیم کی نصف سنچری کی بدولت کراچی بلوز نے 147 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کوئٹہ کی جانب سے حسیب اللہ کی ناقابل شکست نصف سنچری بنائی۔ دن کے دوسرے میچ میں اسلام آباد نے لاڑکانہ کو 207 رنز کا ٹارگٹ دے کر 129 پر آل آئوٹ کردیا۔ اسلام آباد کے عمیر ریاض 73 اور رضوان علی 68 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔اسلام آباد کی جانب سے عمیر آفریدی نےتین شکارکئے۔
اسپورٹس سے مزید