دوحا (جنگ نیوز) چیک جمہوریہ کی کیرولینا موچووا نے قطر اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ فائنل میں موچووا نے کینیڈا کی 19 سالہ وکٹوریہ مبوکو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی ۔ یہ ان کا پہلا ڈبلیو ٹی اے 1000 ٹائٹل جبکہ سات سال قبل کوریا اوپن کے بعد دوسری بڑی کامیابی ہے۔ موچووا 19 ویں نمبر سے چھلانگ لگا کر 11 ویں پوزیشن پر پہنچ جائیں گی۔