کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اتوار کوبینونی میں مینٹور وہاب ریاض کی نگرانی میںٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے نیٹس پر بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں بھی کیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ پیر کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل ہے ۔