جیکب آباد (نامہ نگار)محکمہ خوراک کے فوڈ انسپکٹر کا بھتیجا آٹا اور گندم اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے خلاف انٹر برادری کا قومی شاہراہ جمالی واہ ریلوے پھاٹک کے قریب شدید احتجاج، پولیس کیخلاف نعرےبازی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے محکمہ خوراک کے فوڈ انسپکٹر کے بھتیجے کومبینہ آٹا اور گندم اسمگلنگ کے الزام میں دھر لیا، انڑ برادری کا احتجاج،ریلوے پھاٹک پر دہرنا شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے محکمہ خوراک کے فوڈ انسپکٹر و سپروائیزر غلام مصطفی انڑ کے بھتیجے عبدالقادر انڑ کو گزشتہ روز سول لائن پولیس نے نمائش گراؤنڈ سے گرفتار کرلیا اور تھانے لایا گیا جہاں کرکٹرز بھی پہنچ گئے پولیس کے مطابق عبدالقادر فوڈ انسپکٹر کا بھتیجا ہے جسے آٹے اور گندم کی اسمگلنگ میں گرفتار کیا گیا ہے عبدالقادر انڑ کی گرفتاری پر نمائش گراؤنڈ کے کرکٹرز بھی تھانے پہنچ گئے رش ہونے پر پولیس گرفتار عبدالقادر انڑ کو منہ پر کپڑا ڈال کر لیجانے لگی تو پولیس موبائل خراب ہوگئی اور دھکے پر بھی نہ چلی، عبدالقادر کی گرفتاری پر انڑ برادری نے قومی شاہراہ جمالی واہ ریلوے پھاٹک کے قریب روڈ بلاک کرکے شدیداحتجاج کیا اورسخت نعریبازی کی مظاہرین نے عبدالقادرکی آزادی کو مطالبہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کرایا۔