اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کیلئے جیل حکام، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کے جوابات موصول ہونے کے بعد کیس کی سماعت 24فروری کوہوگی جبکہ پی ٹی اے نے بانی پی ٹی آئیکے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس میں جواب داخل کرایا تاہم عدالت نے اسے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ لیں رٹ پٹیشن کیا ہے اور آپ کا جواب کیا ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر کیس کی سماعت کرینگے۔سابقہ سماعت پر فاضل جج نے کہاتھا کہ اگر ملاقات کرائی گئی تو کیس آگے بڑھ سکے گا اور اس حوالے سے مناسب احکامات جاری کیے جائیں گے۔