لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین فائونڈرز گروپ شیخ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی طویل بندش اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسیوں نے تاجروں اور صنعتکاروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔