لاہور(کرائم رپورٹر سے) موٹروے پولیس نے ضلعی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم-3 پیرمحل کے قریب چوری شدہ 300 میٹر فینسنگ برآمد کر لی، جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اس کامیاب کارروائی میں انسپکٹر عدنان حنیف اور ہیڈ کانسٹیبل فرحان رفیق نے مؤثر کردار ادا کیا ایڈیشنل آئی جی سنٹرل ریجن اشرف زبیر صدیقی نے شاندار کارکردگی پر متعلقہ افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔