• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سیز، پیرا فورس، مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں، مریم خان

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی ری سٹرکچرنگ تجاویز، پرائس کنٹرول سمیت پوری ڈویژن میں بیوٹیفکیشن ترقیاتی کاموں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے عوامی خدمات فراہمی کو بہترین بنانے کیلئے ری سٹرکچرنگ پر متفرق تجاویز پیش کیں، اضلاع نے افرادی وسائل اور پیشہ وارانہ صلاحیت میں اضافہ کیلئے بھی تجاویز پیش کیں۔ کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو بروقت و بہترین خدمات فراہمی کیلئے ریسٹرکچرنگ تجاویز لی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنرز ضلع کی سطح پر ایجینسیز و اتھارٹیز کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں،کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کاروباری اوقات کی پابندی من و عن ہوگی، اے سیز، پیرا فورس، پرائس مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں چیکنگ ٹیمز فیلڈ میں رہیں اشیائے خورونوش قیمتوں کو اعتدال میں رکھیں۔
لاہور سے مزید