• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے تنظیمی عہدیدارنئی سوچ سے پارٹی کی بہتری کیلئے کام کریں، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نئے تنظیمی عہدیدارنئی سوچ اور خیالات سے پارٹی کی بہتری کے لئے کام کریں۔ پارٹی کے تمام ورکرز ایک فیملی کی طرح ہیں۔امریکہ اور ایران کا جنگ بندی کے لیے پاکستان آنا بڑی سفارتی کامیابی ہے۔پاکستان جنگ کی بجائے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔خطے میں صورتحال ابھی کشیدہ ہے۔متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وزیر آباد میں کارکنوں،جیالوں اور پارٹی عہدیداروں کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم این اے امتیاز صفدر وڑائچ اور ایم پی اے اعجاز احمد سمہ سمیت علاقے کے عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی، کسان، تاجر، مزدور اور پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے
لاہور سے مزید