لاہور (نیوزرپورٹر) سابق نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس عدنان خالد بٹ نے کہا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے تاجروں اور صنعتکاروں کا جینا محال کر دیا ہے اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے